موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے یکم جولائی سے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

ڈیلرز کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  جی ڈی 110ایس کی نئی قیمت 3,62,600 روپے، جی ایس150 کی قیمت 3,92,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جی ایس ایکس 125 کی قیمت اب 5,04,900 روپے جبکہ جی آر 150 کی قیمت 5,52,900 روپے ہے، جبکہ اینازوما جی ڈبلیو 250 جے پی کی نئی قیمت 12,52,400 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ فیصلہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں متعارف کرائی گئی تبدیلیوں کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں آٹوموبائل سیلز پر نئی ”نیو انرجی وہیکل (این ای وی)“ لیوی کا نفاذ بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اٹلس ہونڈا نے بھی اپنی بائیکس کی قیمتیں فی یونٹ 2,000 سے 6,000 روپے تک بڑھا دی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close