صارفین کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں بجلی سستی کردی گئی

ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کردی گئی۔  

نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کےالگ الگ نوٹیفکیشنزجاری کردیئے، جن کے مطابق کراچی کے لیےبجلی کی قیمت میں4 روپے3پیسے فی یونٹ کی کمی کردی گئی ۔ کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 50 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو کمی کاریلیف جولائی کے بلوں میں ملے گا۔ کے الیکٹرک کے لیےبجلی اپریل2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی، باقی ملک کےلیےمئی2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔ کے الیکٹرک نےاپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے69 پیسےفی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی ۔ سی پی پی اے نے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں 10 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close