ترسیلات زر میں اضافہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی: اسٹیٹ بینک پاکستان نے ورکرز ترسیلات کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2025 میں ورکرز ترسیلات 3.4 ارب ڈالر رہیں جو جون 2024 کے مقابلے میں 7.9 فیصد زیادہ ہیں۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مالی سال 2025 میں ترسیلات زر 38.3 ارب ڈالر رہیں اور مالی سال 2024 میں ترسیلات زر 30.3 ارب ڈالر تھیں جو پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 26.6 فیصد زیادہ ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2025 میں کارکنوں کی ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب سے موصول ہوئیں جو 823.2 ملین ڈالر رہیں۔
اس کے علاوہ جون 2025 میں متحدہ عرب امارات سے 717.2 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئے، جون 2025 میں برطانیہ سے 537.6 ملین ڈالر اوراسی ماہ امریکا سے 281.2 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں