پاکستان میں تیل اور گیس سے متعلق اچھی خبر

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا۔

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے او جی ڈی سی ایل کے ایک کنویں سے تیل کی پیداوار میں 2280 بیرل یومیہ اور گیس کی پیداوار میں 5 لاکھ مکعب فٹ اضافہ ہوا۔

راجیان آئل فیلڈ میں الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ کامیابی سے نصب کر دیا، ای ایس پی کی تنصیب سے تیل کی پیداوار 820 سے بڑھ کر 3,100 بیرل یومیہ ہوگئی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق پمپ سے گیس کی پیداوار 5 لاکھ سے بڑھ کر 10 لاکھ مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔او جی ڈی سی ایل ترجمان کے مطابق تیل و گیس کی پیداوار میں بہتری کیلئے او جی ڈی سی ایل نے عالمی معیار کی مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close