عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3 ہزار 310 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
عالمی قیمتوں کے زیر اثر پاکستان میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ہونے کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں