یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا، تمام اسٹورز کو اسٹاک واپس کرنے اور وینڈرز کو 10 دن میں کلیئرنس کی ہدایت جاری کردی گئی۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن منیجمنٹ نے تمام اسٹور منیجرز کو مراسلہ جاری کر کے ہدایت کی ہے کہ وینڈرز سے موجودہ اسٹاک کی واپسی 10 دن کے اندر مکمل کی جائے، یہ فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد کارپوریشن کے اثاثوں کی نجکاری کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مستقل ملازمین کو رضا کارانہ علیحدگی اسکیم کے تحت معاوضہ دیکر فارغ کیا جائے گا، اسی حوالے سے سیکریٹری صنعت و پیداوار اور ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمیٹی کا مقصد تمام آپریشنز کو قانونی طریقے سے بند کرنا اور عملدرآمد کی نگرانی کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کی علیحدگی اور نجکاری کے فیصلوں کی حتمی منظوری وزیراعظم سے لی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں