بجلی سستی کرنے کے لیے حکومت کا بڑاا قدام

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے اور صوبائی الیکٹریسٹی ڈیوٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری متعدد بار عوام کو بجلی کی قیمت میں جلد کمی کی خوشخبری سنا چکے ہیں۔ تاہم اب اس حوالے سے وفاقی حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے اور بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے صوبائی الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ کو خطوط لکھے ہیں اور صوبائی حکومتوں سے الیکٹریسٹی ڈیوٹی کے خاتمے کے لیے تعاون کی درخواست کی ہے۔

وفاقی وزیر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بجلی کے زائد نرخ پہلے ہی عوام کے لیے بوجھ بنے ہوئے ہیں۔ اس لیے بجلی کے بلوں کو آسان اور شفاف بنانے کی کوششیں جاری ہیں اور غیر متعلقہ چارجز کو بجلی بلوں سے نکالنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں وفاقی حکومت نے جولائی 2025 سے بجلی کے بلوں میں سے الیکٹرک ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے اپنے خطوط میں وزرائے اعلیٰ کو متبادل ریونیو کلیکشن کا نظام وضع کرنے کی تجویز دی ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ صارفین کو صرف بجلی کے اصل نرخ ادا کرنے چاہئیں۔ اسی لیے بجلی کے نرخ کم کرنے کے لیے اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close