گیس کی قیمتوں میں اضافہ، بری خبر آ گئی

 

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بلک صارفین، پاور سیکٹر اور انڈسٹری کےلیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کی قیمتوں میں یکم جولائی سے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گھریلو صارفین کے لئے صرف ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے۔گھریلوصارفین، کمرشل، کیپٹیو، سی این جی کیلئے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں۔ سی این جی، سیمنٹ اور کھاد کیلئے بھی گیس کی قیمتوں میں ردوبدل نہیں کیا گیا۔

گزشتہ روز وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں گھریلو صارفین کیلئےگیس کی قیمتیں برقرار رکھنے اور فکسڈ چارجز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 450 روپے ماہانہ جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھا کر 1400 روپے کردیے گئے۔

ایک اعشاریہ پانچ کیوبک میٹر سے زائد گیس استعمال کرنے والوں کے فکسڈ چارجز 2 ہزار سے بڑھاکر 2400 روپے کردیے گئے۔ذرائع کے مطابق گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس اور صنعتی صارفین کے لیے قیمتوں میں دس فیصد اضافہ کی منظوری دے دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close