عوام کیلئے بری خبر ، چینی کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں

 

ملک کے مختلف علاقوں میں چینی 195 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی، اسلام آباد میں چینی کے نرخ سب سے زیادہ، راولپنڈی، کراچی اور پشاور کے شہری ایک 190روپے فی کلو میں خریدنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں فی کلو چینی 186 روپے،خضدار میں 185 روپے فی کلو ، سیالکوٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 185 روپے کی سطح تک ریکارڈ کی گئی ہے ۔

حیدر آباد،بہاولپور اور ملتان میں فی کلو چینی کی قیمت 180 روپے ، سکھر اور لاڑکانہ میں فی کلو چینی کی قیمت 175 روپے ، ملتان اور بنوں میں بھی فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 180 روپے ریکارڈ کی گئی ۔

حکومت گزشتہ روز چینی کی برآمد کے بعد ساڑھے 7 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے ، وزارت فوڈ سیکیورٹی حکام کا کہناہے کہ فیصلہ چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا۔

2 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن خام چینی درآمد کی منظوری کابینہ دے گی، 5 لاکھ میٹرک ٹن ریفائن چینی درآمد کرنے کی اصولی منظوری کابینہ سے لی جا چکی ہے ، جولائی تا مئی حکومت 7 لاکھ 65 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی برآمد کر چکی ہے ۔

چینی کی برآمد سے 112 ارب روپے سے زائد کی آمدن حاصل کی گئی ، چینی کی حالیہ برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 22 سو فیصد سے زائد کا اضافہ رہا ہے ، چینی کی برآمد سے مارکیٹ میں قلت اور اضافی قیمتوں کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close