لیسکو نے نادہندگان سے 5ارب روپے سے زائد کی ریکوری کرلی
لاہور ( نیوز ڈیسک) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر ڈسکو سپورٹ یونٹ کی نادہندگان سے ریکوری جاری، اب تک کی کارروائیوں میں 5ارب روپے سے زائد کی ریکوری کرلی ۔
لیسکو، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر مشتمل ڈسکو سپورٹ یونٹ نے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجیئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر
تمام سرکلز میں ریکوری کا عمل تیز کردیا ہے، اب تک کی کارروائیوں کے دوران نادرن سرکل میں 19ہزار567 نادہندگان سے70کروڑ سے زائد، ایسٹرن سرکل میں 19ہزار249 نادہندگان سے98کروڑ سے زائد کی ریکوری کی گئی۔
سینٹرل سرکل میں 22ہزار2 نا دہندگان سے86کروڑ سے زائد اور ساؤتھ سرکل میں11ہزار811 نادہندگان سے37کروڑ سے زائد کی ریکوری کی گئی۔
ننکانہ سرکل میں 15ہزار168 نادہندگان سے36کروڑ سے زائد اور شیخوپورہ سرکل میں 19ہزار802 نادہندگان سے70کروڑ سے زائد کی ریکوری کی گئی۔
اوکاڑہ سرکل میں 24ہزار243 نادہندگان سے32کروڑ سے زائد جبکہ قصور سرکل میں 28ہزار435 نا دہندگان سے 74کروڑسے زائد کی ریکوری کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں