نئی الیکٹرک وہیکلز پالیسی کے اہم نکات منظرعام پر

حکومت کی نئی الیکٹرک وہیکلز پالیسی 2025کے نکات سامنے آ گئے ہیں، جو کہ 5 سال کیلئے بنائی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پالیسی پر عمل سے 2 ارب 7 کروڑ لیٹر پیٹرول کی درآمد سے چھٹکارا ملے گا، پاکستان کو سالانہ تیل کی درآمد میں ایک ارب ڈالر کی بچت ہو گی، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ای بائیکس اور رکشوں کیلئے 9 ارب کی سبسڈی رکھی گئی ہے ، ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد ای بائیکس 3171 رکشوں کو سبسڈی دی جائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close