اسٹاک مارکیٹ میں کچھ کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت اور حجم میں غیرمعمولی اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے غیرمعمولی ٹریڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کمپنیوں سے جواب طلب کرلیا
(نیوز ڈیسک)اسٹاک مارکیٹ میں کچھ کمپنیز کے شیئرز کی قیمت اور حجم میں غیر معمولی اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے غیر معمولی ٹریڈنگ کا نوٹس لے کر کمپنیز سے جواب طلب کرلیا۔
پی ایس ایکس میں کچھ کمپنیز کے شیئرز کی قیمت اور حجم میں غیر معمولی اضافے کا انکشاف ہوا جس پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے غیر معمولی ٹریڈنگ کا نوٹس لیکر کمپنیز سے جواب طلب کرلیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک دن میں 13 کمپنیوں کو نوٹس بھیج کر ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔
پی ایس ایکس نے نوٹس میں پوچھا ہے کہ بتایا جائے کہ کیوں اور کیسے شیئرز کی قیمت اور حجم غیر معمولی بڑھا، کوئی حساس معلومات ہیں تو اسٹاک ایکسچینج سے کیوں شیئر نہیں کی گئیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جن کمپنیوں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں فرسٹ کیپٹل مضاربہ، ٹاٹا ٹیکسٹائل، کیپٹل انویسٹمنٹ بینک، میرٹ پیکجنگ، پرویز احمد سیکیورٹیز، میڈیا ٹائمز لمیٹڈ، فرسٹ ایلیٹ کیپٹل مضاربہ، فرسٹ کیپٹل سیکیورٹیز، بکسلے پینٹ، بنیز لمیٹڈ، فرسٹ داؤد پراپرٹیز، اصغر ٹیکسٹائل اور بیکو اسٹیل شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں