چینی,گھی اور آئل کے متعلق پریشان کن خبر آ گئی

چینی,گھی اور آئل کے متعلق پریشان کن خبر آ گئی

لاہور (نیوز ڈیسک)غریب طبقہ مشکلات کا شکارغریب طبقے کی مشکلات کم نہ ہوسکیں غریب کے لئے ریلیف کے لئے بنائے گئے  سٹوروں پر بنیادی اشیائے خوردونوش کی قلت جاری ہے۔
شہر لاہور میں مڈل اوروئر مڈل کلاس کی کچی آبادیوں اور رہائشیوں کالونیوں کے نزدیک بنائے گئے یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی اور درجہ دوم، سوم گھی، آئل کے سٹاک ختم ہیں، چینی گزشتہ دو ہفتوں اور گھی اور آئل مہینوں سے دستیاب نہیں۔ اور گھی اور آئل کی مہینوں سے قلت دیکھی جارہی ہے۔
غریب طبقہ گھی، آئل اور چینی خریدنے کی آس لیے یوٹیلیٹی سٹوروں کے چکر لگانے لگا مگر تاحال یوٹیلیٹی سٹوروں پر یہ دونوں اشیا دستیاب نہیں، صرف مہنگے درجہ اول کے گھی کی تھوری مقدار چند سٹوروں پر پڑی ہے۔
شہریوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ دیہاڑی دار طبقے کو راشن مہیا کرنے کے لئے یوٹیلیٹی سٹوروں پر بنیادی اشیائے خوردونوش کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے اور ان کی ماہانہ بنیادوں پر رپورٹ طلب کی جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close