تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کی شرح سے متعلق نئی تفصیلات جاری

 

(نیوز ڈیسک)تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کی شرح سے متعلق نئی تفصیلات جاری

چیئرمین ایف بی آر کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ

تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کی شرح سے متعلق نئی تفصیلات جاری کردی گئی۔

نوید قمر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ 10 فیصد تنخواہیں بڑھانے کے باعث پہلی سلیب میں ایک کے بجائے 2.5 فیصد ٹیکس لگایا۔ اب تنخواہ دارکیلئے 6 لاکھ سے 12 لاکھ سالانہ آمدن 2.5 فیصد ٹیکس ہوگا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ 12 لاکھ سے 22 لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر11 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، 22 لاکھ روپے سے 32 لاکھ روپے آمدن پر 23 فیصد ٹیکس عائد ہو گا، 22 لاکھ روپے سے 32 لاکھ روپے آمدن پر 23 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔

راشد لنگڑیال نے کمیٹی کو بتایا کہ 32 لاکھ روپے سے 41 لاکھ روپے آمدن پر 30 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ اب تنخواہ دارکیلئے سالانہ 41 لاکھ سے زائد آمدن پر 35 فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق 12 لاکھ آمدن والے 4 لاکھ 31 ہزار 206 افراد 2.5 فیصد انکم ٹیکس سلیب والے ہیں، 12 لاکھ سے 22 لاکھ آمدن والے 3 لاکھ 87 ہزار 345 افراد 11 فیصد انکم ٹیکس سلیب والے ہیں۔ 22 لاکھ سے 32 لاکھ آمدن والے 1 لاکھ 62 ہزار 500 افراد 23 فیصد انکم ٹیکس سلیب والے ہیں۔

ملک میں 32 لاکھ سے 41 لاکھ آمدن والے 76 ہزار 486 افراد 30 فیصد انکم ٹیکس سلیب والے ہیں جبکہ سالانہ 41 لاکھ سے زائد آمدن والوں کی تعداد 1 لاکھ 58 ہزار 905 افراد 35 فیصد سلیب والے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر کمیٹی کو بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 701 ارب روپے ٹیکس اقدامات کئے گئے ہیں، بینکوں میں رکھی گئی رقم پرمنافع پر ٹیکس ریٹ 15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close