سولر پینلز کی تنصیب کے لئے نئے قواعد و ضوابط جاری

پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کے لئے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیئے گئے

حالیہ بارشوں کے دوران پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کے لیے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق انرجی ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کیا، فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے کمشنرز وڈپٹی کمشنرز کو سولر پینلز کی تنصیب کے بارے میں گائیڈلائنز دیدی گئی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سسٹم کی تنصیب الٹرنیٹو انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کے منظور شدہ ماہرین سے کرائیں، ضلعی انتظامیہ عمارت مالکان، سولر وینڈرز اور انسٹالرز کو ایس او پیزفراہم کریں ۔

حساس عمارتوں، اسکولز، اسپتال، دفاتر میں سولرسسٹمز کا فوری جائزہ لیا جائے، میونسپل کارپوریشنز اور بلڈنگ اتھارٹیز گائیڈ لائنز پرسختی سے عملدرآمد کریں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close