تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں چار فیصد اضافہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا ہے کہ جب اوپیک پلس نے جولائی کے لیے پیداوار میں اضافے کو پچھلے 2 ماہ کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ روز برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 2.28 ڈالر (یا 3.6 فیصد) بڑھ کر 65.06 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 2.99 ڈالر (یا 4.9 فیصد) اضافے کے ساتھ 63.78 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ اس وقت برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 64.90 ڈالر ہے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی فی بیرل قیمت 62.86 ہے۔

اوپیک پلس نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ جولائی میں پیداوار میں 411,000 بیرل یومیہ کا اضافہ کیا جائے گا، یہ تیسرا مسلسل مہینہ ہے جب اسی شرح سے اضافہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close