گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

ہنڈائی نشاط موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنی مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کے فریٹ چارجز میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چارجز میں یہ تبدیلی جس کا اعلان 19 مئی 2025 کو سرکاری سرکلر کے ذریعے کیا گیا 1 جون سے موثر ہوگی اور ان تمام گاڑیوں پر لاگو ہوگی جن کی انوائس ا±س تاریخ یا اس سے بعد میں ہوں گی۔

اس تبدیلی کا اثر ہنڈائی کی مشہور ترین گاڑیوں پر بھی پڑے گا جن میں ہنڈائی پورٹر، ایلانٹرا ہائبرڈ، ٹوسان ہائبرڈ، سونٹا اور سانتا فی ہائبرڈ شامل ہیں۔ ان تمام ماڈلز پر اب مزید 15 ہزار روپے کا فریٹ چارج لاگو ہوگا۔

ہنڈائی نے اپنے ڈیلر پریکپالز اور سیلز ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اندرونی نظام اور ورک فلو کو نئی قیمتوں کے مطابق تبدیل کریں۔ کمپنی نے فروخت کے عملے کو مزید رہنمائی کے لئے ایریا سیلز منیجرز سے رابطہ قائم رکھنے کا بھی کہا ہے۔

ہنڈائی کے مطابق فریٹ چارجز میں اضافہ کمپنی کی ایک وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ بڑھتی ہوئی ترسیلی لاگت کا انتظام کیا جا سکے اور ملک بھر میں بہتر سروس جاری رکھی جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close