سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر،ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ، فی تولہ قیمت میں 1ہزار 400روپے کی کمی ہوگئی۔عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے زیورات کے خریداروں کے لیے کچھ ریلیف سامنے آیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 14 ڈالر کمی کے بعد 3288 ڈالر پر آگیا۔ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1400 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے کا ہو گیا جبکہ دس گرام سونا کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 97 ہزار 668 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، ایک تولہ چاندی 24 روپے کمی کے ساتھ 3456 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ عالمی مالیاتی منڈیوں میں عدم استحکام اور ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں