پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان آج کیا جائے گا تاہم اس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا یا ریلیف ملے گا؟
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا حکومت بجٹ سے قبل پیٹرول بم گرانے جا رہی ہے یا عوام کو کچھ ریلیف ملے گا؟
ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 60 پیسے سے ایک روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے ، جس سے موجودہ قیمت 252.63 روپے سے کم ہو کر 251.63 روپے اور 251.63 روپے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں