دوست ملک کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

دوست ملک کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس سے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ترکیے، اور آذربائیجان مشترکہ تاریخی ثقافت میں بندھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2020ء میں ہونے والی جنگ میں ترکیے اور پاکستان نے ہماری بھرپور مدد کی۔ پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر آگے بڑھ رہے ہیں، 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیے کے ساتھ دفاع سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، تینوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں، تینوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون علاقائی استحکام کےلیے اہم ہے۔تینوں ملکوں کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں:ترک صدر،دوسری جانب اجلاس سے خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ آذربائیجان کو ان کے یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، یقین ہے کہ آذربائیجان کے آزاد ہونے والے علاقوں میں ترقی اورخوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیے، پاکستان اور آذربائیجان کا یہ دوسرا سہ فریقی اجلاس ہے، تینوں ملکوں کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں، تینوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔رجب اردوان نے کہا کہ غزہ کے بچوں کووحشیانہ انداز میں قتل کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close