بجلی کی قیمت میں حیران کن کمی ؟ اہم خبر آگئی

 بجلی کمپنی نے بجلی کی قیمت میں بیٹھے بٹھائے  حیران کر دینے والی کمی کرنے کی درخواست کر دی۔ اس درخواست کی منظوری کے ساتھ ہی بجلی کے کنزیومرز کو بجلی کی قیمت میں  5 روپے 2 پیسے فی یونٹ کمی کا ٹھنڈا ٹھنڈا جھٹکا لگے گا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ایک سماعت کے دوران حکام نے بتایا کہ K-Electric (KE) نے مارچ کے لیے بجلی کے نرخوں میں 5.02 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔  کمپنی کے نمائندوں نے نیپرا کو بتایا کہ اگر نیپرا نے درخواست منظور کر لی تو اس کمی سے صارفین کو  مجموعی طور پر 6.79 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

کراچی الیکٹرک کے لئے بجلی سستی کرنے کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب کراچی کو بڑھتی ہوئی گرمی  کے درمیان 30 فیصد بجلی چور فیڈرز پر  شدید لوڈ شیڈنگ کرنا پڑ رہی ہے اور ان فیڈرز کے کنزیومر کمپنی کے خلاف احتجاج کرنے میں مصروف ہیں۔

کنزیومرز توقع کر سکتے ہیں کہ کے الیکٹرک کی طرح دوسری بجلی کمپنیاں بھی مارچ کے مہینے کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کریں گی تو کنزیومرز کو کم و بیش دو سے تین روپے فی یونٹ  ہی ریلیف ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close