ڈالر کی قیمت کم

ڈالر کی قیمت کم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی: کرنسی مارکیٹ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 20پیسے تک کم اور اوپن مارکیٹ میں 30پیسے تک بڑھ گئی،

یورو کی قیمت 1.37 روپے تک گھٹ گئی،پاونڈ کی قیمت میں 84 پیسے تک کی کمی،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 15پیسے کی کمی سے 281.75 روپے سے کم ہو کر 281.60روپے اور قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے 282.00روپے سے کم ہو کر 281.80روپے ہو گئی ہے،

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 30 پیسے کے اضافے سے 281.75روپے سے بڑھ کر 282.05 روپے اور قیمت فروخت 4پیسے کے اضافے سے 283.46 روپے سے بڑھ کر 283.50 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 1.37 روپے کی کمی سے 316.35 روپے سے کم ہو کر 314.98 روپے اور قیمت فروخت 71 پیسے کی کمی سے 319.69روپے سے کم ہو کر 318.98 روپے ہو گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق پیر کوبرطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 84پیسے کی کمی سے 374.18 روپے سے کم ہو کر 373.34روپے اور قیمت فروخت 72 پیسے کی کمی سے 378.33 روپے سے کم ہو کر 377.61 روپے پر آگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close