سونے کی قیمت میں یکدم غیر معمولی اضافہ

 

سونے کی قیمت میں یکدم غیر معمولی اضافہ ہوگیا، فی تولہ قیمت 7800 روپے اضافے سے تین لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگیا۔پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ قیمت کی قیمت میں یکم اضافہ بڑا اضافہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونا 7800 روپے اضافے سے تین لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6687 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 68 روپے پر پہنچ گئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں 76 ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نرخ 3316 ڈالر پر پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6500 روپے اور فی اونس 65 ڈالر سستا ہوا تھا۔دوسری جانب اپریل کے مہینے میں پاکستان میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر فی تولہ 20800 روپے اور عالمی سطح پر فی اونس 195 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close