وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی صارفین کو بڑی خبر سنادی اورکہا ہر صارف خود بل بنوا سکے گا۔
وفاقی وزیر توانائی سرداراویس لغاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے معیشت کوتباہ کیا، بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں گردشی قرضے میں 1500 ارب اضافہ کیا۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ہم نے 3 ہزار 600 ارب روپے سیٹھوں سے نکال کربجلی کی قیمتیں کم کیں، وزیراعظم نے کہا اگر مالکان میں میرارشتہ داریادوست بھی ہواسے نہ چھوڑنا۔انھوں نے کہا کہ رواں سال کمپنیوں نے 160 ارب روپے کی بچت کی ہے، ایک سے 2 ہفتے کے اندر میٹر ریڈر سے آپ کو آزاد کرنے جا رہے ہیں ، ہر صارف اپنے فون سے میٹر کی تصویر بنا کر کر ایس ڈی او کو بھیج کر بل بنوا سکے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں