سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ تعمیراتی کاموں کے باعث کچھ علاقوں میں گیس کی فراہمی آج معطل رہے گی۔
اس حوالے سے ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا تھا کہ صفورا چورنگی کے قریب بی آرٹی کے روٹ پر گیس پائپ لائن کی منتقلی کا کام کیا جائے گا، جس کے باعث صفورا چورنگی کے اطراف آج رات گیس کی فراہمی منقطع رہےگی۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کراچی کے علاقوں میں بی آر ٹی پروجیکٹ کی تعمیر اور گیس لائنوں کی تبدیلی آج رات جاری رہے گی۔
ترجمان کے مطابق گلستان جوہر بلاک3،2،1اور7میں صبح 7بجے تک گیس معطل رہے گی، جبکہ صفورا چورنگی اور اطراف میں بھی صبح7بجے تک گیس معطل رہے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں