نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن بھی جاری

 

گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد حیدرآباد میں نان اور چپاتی کی قیمتیں کم کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام چپاتی کی نئی قیمت 10 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 120 گرام وزنی تندوری نان 15 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ 180 گرام وزنی تندوری نان کی قیمت 24 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close