پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی کی جانیوالی ہے؟جانیں

خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی جاری ہے، برینٹ خام تیل 60.12 ڈالرز فی بیرل کی سطح پرآگیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات میں 12 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

 

ذرائع نے بتایا کہ یکم اور 2 اپریل کو برینٹ خام تیل کی قیمت74.95 ڈالرفی بیرل تھی،2 اپریل کے بعد سے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت14 ڈالرز فی بیرل سے زائد کم ہ

 

عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں12 روپے تک کمی بنتی ہے، اس وقت پٹرول اور ڈیزل پر70 روپے فی لٹر لیوی عائد ہے۔

 

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر جی ایس ٹی کی شرح بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔وئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close