بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گرگئیں اور خام تیل 57.22 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے چین سے امپورٹ پر مزید 104فیصد ٹیرف لگادیا، جس کے بعد اوپیک ملکوں نے مئی کیلئے خام تیل کی پیداوار میں اضافہ کر دیا۔دو دن پہلے بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت پانچ سال کی کم ترین سطح پر تھی، جس میں آج مزید کمی ہوئی ہے۔لندن برینٹ تیل 3.39 سینٹ کم ہوکر 60 ڈالر 69 سینٹ جبکہ ویسٹ ٹیکساس تیل 2.36 سینٹ کم ہوکر 57.22 سینٹ فی بیرل پرآگیا۔
ماہرین کا کہنا ہے صدرٹرمپ کی جانب سے چین پر ٹیرف ایک سوچار فیصد کرنے کے اعلان سے خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھی جارہی ہے، امریکی آئل کی قیمت پچاس سے پچپن ڈالر فی بیرل تک آسکتی ہیں
یاد رہے چین کی جانب سے امریکی اشیاء پر محصولات میں اضافے کے بعد جمعہ کو تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد کمی ہوئی، جس سے تجارتی جنگ مزید بگڑ گئی۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعدد ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ اور امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں ابتک فی بیرل 12 ڈالر کی کمی ہوچکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں