آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

 

ہول سیل مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے.

ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 80 روپے فی کلو سے کم ہو کر 66 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ فائن آٹا 86 روپے فی کلو سے کم ہو کر 76 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہا ہے۔

فلور ملز نے گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد آٹے کی قیمتوں میں یہ کمی کی ہے۔ چیئرمین ہول سیل گروسرز عبدالروف ابرہیم نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو اس سے ریلیف ملا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ریٹیل مارکیٹ میں ابھی تک آٹا مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آٹا سستا ہونے کے باوجود روٹی کی قیمتیں ابھی تک بلند ہیں اور کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا کہ آٹے اور روٹی کی نئی سرکاری قیمتوں کا اعلان کیا جائے تاکہ عوام کو مزید ریلیف مل سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close