سولر سسٹم صارفین کیلئے اہم خبر ،بڑی پابندی عائد

 

لیسکو میں سولر سسٹم پر منتقل کنکشنز کیلئے بائی ڈائریکشنل میٹرز لگانے پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کیلئے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز لگانالازمی قرار دیا گیا،اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کیلئے لیسکو صارفین کو این او سی جاری کرے گی،نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت سولر سسٹم کنکشنز کی بلنگ کنٹرول روم سے ہو گی۔

کنٹرول روم سے بلنگ ہونے سے بجلی چوری ،اووربلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی،کمپنی نے رواں ہفتے سے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز لگانے کے احکامات جاری کئے،اس سے قبل صارفین کو تھری فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز لگا کر دیئے جا رہے تھے، بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین کو بائی ڈائریکشنل میٹرز خریدنے کی اجازت تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close