اچھی خبر ،ملک میں تانبے اور سونے کے ذخائر دریافت

 

نیشنل ریسورسز لمیٹڈ نے چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین نیشنل ریسورسز لمیٹڈ (این آر ایل) محمد علی ٹبہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ این آر ایل اب تک 13 ڈائمنڈ ڈرل ہولز مکمل کرچکی ہے، تمام ڈرل ہولز میں معدنیات کے ذخائر کا پتہ چلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جبکہ قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پراجیکٹ میں شامل کرنے کا ارادہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کے سب سے بڑے ذخائر “ریکوڈک” موجود ہیں جہاں اندازاً 1300 ٹن سونے کا تخمینہ ہے۔ لیکن یہ منصوبہ فی الحال معطل ہے۔ جس کی وجہ سے ملک میں سونے کی پیداوار محدود ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close