رمضان المبارک کے بعد بھی مہنگائی کم نہ ہو سکی، ملک بھر میں گوشت اور مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔
عید کے بعد اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کو پر لگ گئے۔ مرغی کا گوشت 900 روپے سے 1200روپے فی کلو گرام میں مل رہا ہے۔ زندہ مرغی میں 540 سے 650 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
کراچی میں مرغی فروش من مانیاں کرنے لگے۔ مرغی کا گوشت 850 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ سرکاری نرخ 650 روپے فی کلو ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں