تیل و گیس کے ذخائرسے متعلق پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری

 

تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، شمالی وزیرستان میں نئی دریافت سے مقامی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں سپن وام ون کنویں سے تیسری جگہ تیل اور گیس دریافت ہوئی، سپنوام شمالی وزیرستان میں ہنگو فارمیشن میں واقع ہے۔ترجمان ماڑی انرجیز کا کہنا ہے تئیس اعشاریہ آٹھ ،پانچ ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور ایک سو بائیس بیرل یومیہ تیل دریافت ہوا تاہم سپنوام سے تیل وگیس کی مزید دریافت کے لئے کام جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیرستان بلاک میں ماڑی، اوجی ڈی سی ایل اور اورینٹ پٹرولیم کام کررہی ہیں، آپریشنز میں تعاون فراہم کرنے پر وزارت پٹرولیم قانون نافذ کرنے والے اداعوں کے شکرگزار ہیں۔ماڑی انرجیز نے کہا کہ تیل وگیس کی نئی دریافت سے مقامی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

ترجمان ماڑی انرجیز کا بتانا تھا کہ اس سے قبل سامنسک اور کاوگ فارمیشنز سے دو دریافتیں ہوچکی ہیں، کاوگ فارمیشن سے 20.48 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 117 بیرل یومیہ تیل جبکہ سامنسک فارمیشن سے 12.96 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 20 بیرل یومیہ تیل دریافت ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close