مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے بری خبر

اسلام آباد(پی این آئی)عید سے ایک دن پہلےکھانے پینےکی اشیا کی قیمتوں کو پھر سے پر لگ گئے۔

لاہور کی مارکیٹوں میں بغیر ہڈی مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ٹماٹر بھی ہائی جمپ کرکے 60 سے بڑھ کر 180 روپے فی کلو ہوگیا۔پیاز 40 سے بڑھ کر 60 ، لیموں 150 سے بڑھ کر 250، سبز مرچ 110 سے بڑھ کر 200 روپےکلو میں فروخت ہونے لگی۔ پھل بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔چینی 164 کے سرکاری ریٹ کے بجائے بدستور 170 سے 180 روپےکلو بک رہی ہے۔

راولپنڈی میں بھی بکرے اور گائےکےگوشت کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشوں پر جرمانےکیےگئے اور صدر کے علاقے میں 35 دکاندار گرفتار کرلیےگئے۔کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی فی کلوقیمت 750سےبڑھ کر 840 روپے پر پہنچ گئی، بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 100روپے اور بیف میں 50 روپے اضافہ ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close