عید سے قبل ہی چکن کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ،فی کلو ریٹ کیا؟ جانیں

عیدالفطر کی آمد کیساتھ ہی راولپنڈی میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

مارکیٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ راولپنڈی میں زندہ مرغی کی قیمت 600روپے فی کلو پہنچ گئی ،مرغی کا گوشت 11روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔مرغی کے قیمت میں ہوشربا اضافے نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی کمر توڑ دی۔

دوسری جانب راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کی چکن کی زائد قیمت لینے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، اسسٹنٹ کمشنر ایمان ظفر کاکہنا ہے کہ مرغی منڈی باغ سرداراں میں چکن کی زائد قیمت وصول کرنے پر 14دکاندار گرفتارکر لئے گئے ، اے سی کا مزید کہناتھا کہ کمرشل مارکیٹ اور باغ سرداراں میں 25دکانیں سیل کر دی گئیں،زائد قیمتیں لینے والوں پر 2لاکھ روپے جرمانہ عائدکئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close