درآمدی بل کی طلب پر ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ۔
انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوگیا اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 280.37 روپے سے بڑھ کر 280.42 روپے پر بند ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تین ماہ میں درآمدی بل بڑھ کر 15 ارب ڈالر سے تجاوز ہونے پر ڈالر کی مانگ بڑھ گئی ہے ، انٹربینک میں امریکی ڈالر جنوری 2024 کی بلند سطح پرپہنچ گیا ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں