عالمی و مقامی منڈیوں میں 4 روز سے جاری سونے کے ریٹس میں اضافے کا سلسلہ رک گیا، جس کے بعد اب قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کمی ہو گئی۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق سونے کےعالمی و مقامی ریٹس تاریخ کی بلندترین سطح سے نیچے آگئے، پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کمی آئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1715 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 73 ہزار 319 روپے ہے، اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 250551 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 31 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے پچھلے چند دنوں سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں