کومت نے بہتر معاشی دستاویزات، شفافیت اور احتساب کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل پرائز بانڈز کے قواعد جاری کردئیے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نئے قوانین کے مطابق بانڈز میں سرمایہ کاری کی کوئی زیادہ سے زیادہ حد نہیں ہوگی،انعامی رقم ٹیکس سے مشروط ہوگی لیکن اسے زکو ۃ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا، اس پیپر لیس سرمایہ کاری نقطہ نظر سے پرنٹنگ اور لاجسٹک اخراجات میں کمی کی توقع ہے۔ڈیجیٹل بانڈز خریدار کے نام پر رجسٹرڈ ہوں گے لہٰذادھوکہ دہی کا خطرہ کم سے کم ہوگا۔
مزید برآں، انعامات کی خرید، فروخت اور واپسی کے عمل کو زیادہ موثر بنانے کے لئے ہموار کیا جائے گا۔انعامی رقم براہ راست سرمایہ کار کے منسلک اکائونٹ میں جمع کی جائے گی ،سہ ماہی قرعہ اندازی ہوگی، قرعہ اندازی کا شیڈول ہر کیلنڈر سال کے آغاز پر شیئر کیا جائے گا، سرمایہ کاروں کے پاس بانڈز خریدتے وقت فائدہ اٹھانے والوں کو نامزد کرنے کا اختیار ہوگا جس میں خواہش کے مطابق نامزدگیوں میں ترمیم یا منسوخ کرنے کی اجازت ہوگی۔قواعد میں دیگرشرائط بھی بتائی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں