اسلام آباد(پی این آئی) وفاق کی جانب سے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترمیم سےسولرپینلز کی قیمتیں گرنےلگیں، سولر پینلز کی قیمت میں دو روپے فی واٹ کے حساب سے کمی ہو گئی۔
تفصیلات کےمطابق سولر سسٹم کی تنصیب میں 35 ہزار سے 1لاکھ 75 ہزار روپے قیمت کم ہو گئی،پانچ کلوواٹ کیلئے مارکیٹ میں 5لاکھ 50ہزار روپے قیمت مقرر کر دی گئی۔ سات کلوواٹ سسٹم کیلئے 6 لاکھ 25ہزار روپے قیمت مقرر کر دی گئی،دس کلوواٹ سسٹم کے لئے 8لاکھ 50ہزار روپے تک قیمت گر گئی،بارہ کلوواٹ سسٹم کے لئے 9 لاکھ 75 ہزار روپے قیمت مقرر کر دی گئی۔پندرہ کلوواٹ سسٹم کے لئے 11لاکھ 50ہزار روپے قیمت مقرر کی گئی،مذکورہ قیمتیں آن گرڈ سسٹم کے لئے متعین کی گئی ہیں،ہائیبرڈ سسٹم کے لئے بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کرنا ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں