خریداروں کیلئے خوشخبری، سونا سستا ہوگیا‎

اسلام آباد (پی ین آئی)تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہچنے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 13 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 257 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 68 ہزار 947 روپے ہے۔یاد رہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعے کو سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی تھی اور 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 14ہزار روپے کی سطح پر تھی۔

فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 30 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 204 روپےتھی، فی تولہ چاندی کی قیمت 90روپے کے اضافے سے 3ہزار 530روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 77روپے کے اضافے سے 3 ہزار 26 روپے مقرر تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close