پانچ نہ دس روپے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی کی جانیوالی ہے ؟جانیں

 

 

عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں 16 مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر کی کمی ہونے کا امکان ہے۔

پیٹرول کی ایکس ڈیپوٹ قیمت جو اس وقت 255.63 روپے فی لیٹر ہے، 14.16 روپے کی کمی کے بعد 241.47 روپے فی لیٹر ہوجائے گی، جس سے صارفین کو بڑا ریلیف ملے گا۔اسی طرح ڈیزل کی قیمت جو اس وقت 258.64 روپے فی لیٹر ہے، 8.70 روپے کی کمی کے ساتھ 249.94 روپے ہونے کا امکان ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں کمی سے اجناس کی قیمتوں پر فرق پڑے گا، جس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

کیروسین آئل کی قیمت میں 10.33 روپے کمی کا امکان ہے، جس سے کیروسین آئل کی قیمت 168.12 سے کم ہو کر 157.79 روپے ہوجائے گی۔لائٹ ڈیزل آئل جو صنعتوں میں استعمال کیا جاتا ہے، کی قیمت میں بھی 7.12 روپے کمی کا امکان ہے، جس سے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 153.34 روپے سے کم ہو کر 146.22 روپے ہوجائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close