بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافہ،سیمنٹ کے فی بیگ کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ،فی بیگ کی قیمت 1325 روپے ہو گئی۔
اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، آئے روز بنیادی اشیائے کی قیمتوں میں نہ رکنے والا اضافے کا سلسلہ جاری ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ملتان میں سیمنٹ کے فی بیگ کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ ہوگیا،فی بیگ کی قیمت 1325 روپے ہو گئی۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ کاروبار بلکل نہیں اوپر سے سیمنٹ بھی مہنگی ہوتی جا رہی ہے، سیمنٹ کا بیگ پہلے 1300 کا تھا اب 1325 روپے کا ہو گیا ہے۔اسکو یہیں پر قابو کیا جائے ایسا نہ ہو دوبارہ 1500 تک چلا جائے، کسی ملک میں بھی پراپرٹی کی لین دین پر ٹیکس نہیں،پراپرٹی کی لین دین پر ٹیکس ختم کیا جائے۔ٹیکس کی وجہ سے لوگ نہ پراپرٹی لے رہے ہیں اور نہ بنوا رہے ہیں، اس وقت فوڈ انڈسٹری کے علاوہ ہر کاروبار سلو ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں