گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئےخوشخبری ،شاندار آ فرز

 

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے رمضان میں آٹو کمپنیاں چنگان پاکستان اور کِیا، شاندار آفرز لے کر آئی ہیں، تاکہ صارفین آسانی سے اپنی پسندیدہ گاڑی گھر لے جا سکیں، یہ محدود مدت کی آفر ان لوگوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو اپنی گاڑی کو اپ گریڈ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کمپنی نے نجی بینک کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے اپنے صارفین کیلئے منصوبہ شروع کیا، صارفین اب بالکل نئی کیا EV5 Air حاصل کریں، جس کا ماہانہ کرایہ 128,854 روپے ہوگا، اور فکسڈ ریٹ KIBOR +1% پر دستیاب ہے۔ شوقین افراد آج ہی اپنے قریبی کیا ڈیلرشپ پر معلومات لے سکتے ہیں یا پھر 021-111-111-542 نمبر پر کال کریں.

سیڈان کے شوقین افراد کے لیے چنگان السون ایک بہترین انتخاب ہے، 3,749,000 روپے اس کی ابتدائی قیمت ہے،ایندھن کی بچت والی کار روزمرہ کے سفر اور طویل ڈرائیوز، دونوں کے لیے موزوں ہے۔ کمپنی کی جانب سے دی گئی رمضان کی اس خصوصی آفر کے تحت، السون کے تمام ویریئنٹس پر 1,00,000 روپے کا انوائس ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے، جس سے قیمت میں کمی آئی ہے۔

لگژری SUV کے خواہشمند صارفین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ چنگان اوشان X7 آپ کو ایک بے مثال ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس کی قیمت 8,099,000 روپے ہے، رمضان آفر کے تحت اس گاڑی پر 2,00,000 روپے کا انوائس ڈسکاؤنٹ دیا گیا ہے۔
یہ فیچر سے بھرپور SUV، جس کے درج ذیل فوائد بھی ہیں۔
2,50,000 روپے کی پری پیڈ پیریوڈک مینٹیننس (PPM)
80,000 روپے کی ایکسیسریز (یہ سہولت صرف X7 فیوچر سینس 5-سیٹر ویریئنٹ پر دستیاب ہے)

بینک الفلاح کی آسان فنانسنگ، رعایتی انشورنس، اور نمایاں قیمت میں کمی کے ساتھ، چنگان گاڑی میں سرمایہ کاری کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close