مافیا بے لگام۔۔ چینی کی قیمت میں پھر اضافہ‎

لاہور (پی این آئی) چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں چینی مزید مہنگی ہو گئی۔

لاہور میں 50 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد قیمت 8250 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں چینی کے نرخ 160 سے 164 روپے فی کلو ہو گئے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ چینی کے نرخ 170 سے 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ روز چینی کا پچاس کلو تھیلا 8000 روپے کا تھا، کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر حافظ عارف نے کہا ہے کہ طلب میں اضافے کی وجہ سے چینی کے بھائو بڑھ گئے ہیں۔دوسری جانب کراچی میں بھی چینی کی ریٹیل قیمت میں 15 سے 20 روپے اضافے سے 165 سے 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری کا کہنا ہے کہ سستی چینی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے سپلائی کو ڈبل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close