چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

لاہور(پی این آئی) چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا، فی کلو قیمت دس روپے تک بڑھ گئی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز نے مارکیٹ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تین دن میں چینی دس روپے کلو تک مزید مہنگی ہو گئی ہے۔پرچون مارکیٹ میں اکثر دکانوں پر چینی 165 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، بعض مقامات پر چینی 170 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت 160 روپے کلو تک ہے، چینی کا پچاس کلو کا تھیلا شوگر ملز سے ساڑھے سات ہزار میں مل رہاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close