بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اسکینڈل سامنے آگیا۔

مسابقتی کمیشن نے کراچی میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کراچی کے دفتر پر چھاپہ مارکر دفتر کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔مسابقتی کمیشن حکام کے مطابق آپریشن کے دوران اہم دستاویزات اور ڈیجیٹل ریکارڈ ضبط کیا، خوردنی تیل کے کرایوں میں ٹرانسپورٹ مافیا کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے خلاف انکوائری آخری مراحل میں ہے۔حکام کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے مبینہ طور پر کرائے فکس کر رکھے ہیں، قیمتوں کو گٹھ جوڑ کے ذریعے فکس کرنا صارفین کے حقوق کے خلاف ہے۔ مسابقتی کمیشن نے تنظیموں کو متنبہ کیا ہے کہ مارکیٹ میں آزادانہ مسابقت کو یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close