معروف چینی کمپنی نے پاکستان میں گاڑیوں کی فراہمی کا آغاز کردیا

لاہور (پی این آئی) میگا موٹر کمپنی (ایم ایم سی) کے اشتراک سے دنیا کے سب سے بڑے نیو انرجی وہیکلز (این ای وی) بنانے والے ادارے بی وائی ڈی نے پاکستان میں گاڑیوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا، اور اس کا مقصد آپریشنز کے پہلے 48 گھنٹوں میں 100 گاڑیاں فراہم کرنا ہے۔

مقامی اخبار ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں صارفین کو جمعہ سے ان کی بی وائی ڈی گاڑیاں ملنا شروع ہوگئی ہیں، ایم ایم سی نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے اہم مقامات پر بی وائی ڈی کے شوروم اور سروس سینٹرز قائم کیے ہیں، این ای وی کی متوقع زیادہ طلب کو دیکھتے ہوئے بی وائی ڈی اور ایم ایم سی 2025 میں 15 مراکز کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔بی وائی ڈی پاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان نے کہا کہ کمپنی کی این ای ویز اور ٹیکنالوجیز پاکستان کے ماحول دوست ترقی کے سفر میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ٹویوٹا گاڑیوں کی اسمبلر انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے بتایا کہ آئی ایچ ایف 25 کے دوران خالص فروخت کا کاروبار بڑھ کر 85 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 51 ارب روپے تھا، اس اضافے کی وجہ سی کے ڈی اور سی بی یو یونٹس کی فروخت کے حجم میں اضافہ، لاگت کی کارکردگی میں بہتری اور لوکلائزیشن کی کوششیں ہیں۔کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع (پی اے ٹی) بڑھ کر 9.96 ارب روپے ہو گیا، جو مالی سال 24 کی پہلی ششماہی میں 4.96 ارب روپے تھا، کمپنی کی فی حصص آمدنی (ای پی ایس) 63.07 روپے کے مقابلے میں 126.69 روپے رہی، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 37 روپے فی حصص کے دوسرے عبوری نقد منافع کا اعلان کیا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 13.20 روپے تھا۔

میٹکو فوڈز لمیٹڈ (ایم ایف ایل) نے فیصل آباد کے اسپیشل اکنامک زون میں مکئی کے نشاستے کی پیداواری تنصیب کو وسعت دینے کے لیے بینک الفلاح سے 75 کروڑ روپے کی فنانسنگ حاصل کرلی ہے۔جمعہ کو اسٹاک فائلنگ میں ایم ایف ایل نے اعلان کیا کہ سرمایہ کاری اس کی پیداواری صلاحیت کو 200 ٹن یومیہ سے بڑھا کر 300 ٹن کرے گی، اور جزوی طور پر قلیل المدتی قرضوں کی ادائیگی کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close