آٹے اور چینی کے نرخوں میں بڑا ریلیف دے دیا گیا

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرصوبہ بھر میں آٹے اور چینی کے نرخوں میں واضح ریلیف دے دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ پنجاب شعیب خان جدون نے کہا کہ گوجرانوالہ، گجرات اور راولپنڈی میں 10 کلو تھیلے پر 25 سے 75 روپے تک ریلیف دیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژن میں 20 سے 80 روپے تک جبکہ ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں 30 سے 85 روپے 10 کلو تھیلے پر ریلیف دیا جارہا ہے۔

ڈی جی فوڈ پنجاب نے کہا کہ حکومتی ریلیف بازاروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1250 آٹے کے تھیلے فروخت ہو چکے ہیں اور چینی 1730 کلو فروخت ہو چکی ہے۔

دوسری جانب ڈی سی اسلام آباد نے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد کے 17 مقامات پر فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی۔

یہاں پر شہریوں کو ہول سیل ریٹ پر اشیاء خور و نوش دستیاب ہوں گی، ضلعی انتظامیہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close