رمضان کی آمد سے عوام کو مہنگائی کا تڑکا، گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑااضافہ‎

ویب ڈیسک(پی این آئی ) مہنگائی کےستائے عوام کیلئے بری خبرآگئی۔

چینی کے بعد کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔برانڈڈ کمپنیوں کی اجارہ داری کے باعث خوردنی تیل مہنگا ہوگیا۔ریٹیلرز نے کمشنر کراچی سے قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین ریٹیلرزایسوسی ایشن فرید قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ برانڈڈ کمپنیوں کے کوکنگ آئل کی قیمت میں 30 روپے فی کلو تک اضافہ ہوگیا۔ریٹیل میں برانڈڈ کوکنگ آئل 560 سے 580 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ کمشنر کراچی کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں کو کنٹرول کریں۔کوکنگ آئل اور گھی کی سرکاری قیمت جاری ہونی چاہیے۔

فرید قریشی کا کہنا تھا کہ کمپنیاں عالمی سطح پر اضافے کو جواز بنا کر من مانی قیمتیں بڑھا دیتی ہیں۔ کمشنر کراچی مینوفیکچررز اور ہول سیلرز کو مشاورت کیلئے بلاتے ہیں۔ کمشنر کراچی ریٹیلرز جیسے اہم اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت میں حصّہ نہیں لینے دیتے۔ کمشنر کراچی نے جوڑیا بازار میں شکایتی سیل قائم کر کہ چور کو چور کی چوکیداری پر بٹھا دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close