اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں چینی آٹوموبائل برانڈز کی بڑھتی ہوئی تعداد میں ایک اور اضافہ ہو گیا ہے، جیٹور نے اپنی نئی 7 سیٹر کراس اوور ایس یو وی جیٹور X70 پلس کو متعارف کرا دیا۔
کمپنی پہلے ہی اپنی 5 سیٹر ایس یو وی جیٹور ڈیشنگ کو پیش کر چکی ہے، جس طرح چانگان نے اوشان X7 کو متعارف کرایا تھا۔نئی جیٹور X70 پلس کی قیمت 84,95,000 روپے مقرر کی گئی ہے، جو کہ ایکس فیکٹری قیمت ہے اور اس میں ود ہولڈنگ ٹیکس شامل نہیں ہے۔ گاڑی کی بکنگ شروع ہو چکی ہے اور بکنگ قیمت 20 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، جبکہ ڈیلیوری کا تخمینہ دو ماہ کا دیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے لاہور اور اسلام آباد میں اپنے شو رومز بھی کھول دیے ہیں، جہاں صارفین گاڑی کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔
جیٹور X70 پلس کی خصوصیات
یہ گاڑی جدید 1.5L ٹربوچارجڈ پیٹرول انجن سے لیس ہے، جو 1498cc کی طاقت رکھتا ہے۔ 6 اسپیڈ ڈوئل کلچ ٹرانسمیشن (DCT) کے ساتھ منسلک اس انجن کی زیادہ سے زیادہ پاور 115 کلو واٹ ہے، جبکہ ٹارک 230Nm فراہم کرتا ہے، جو گاڑی کو شاندار ایکسیلریشن دیتا ہے۔گاڑی کا لمبائی 4724 ملی میٹر، چوڑائی 1900 ملی میٹر، اور اونچائی 1720 ملی میٹر ہے، جس سے کشادہ انٹیریئر فراہم ہوتا ہے۔ گراؤنڈ کلیئرنس 200 ملی میٹر ہونے کی وجہ سے گاڑی مختلف سڑکوں پر بہتر ہینڈلنگ فراہم کرتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں